۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسقف اعظم یونان

حوزہ/ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم مشترکہ سرگرمیوں، مذہبی حل تلاش کرنے اور عالمی بحرانوں کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کی جناب عالی کی رضامندی پر پوری طرح کوشش کریں گے، کیوں کہ آرتھوڈوکس عیسائی اور شیعہ مسلمان، دوسرے مذاہب کی نسبت ایک دوسرے سے مشترکہ نقطہ نظر اور افہام و تفہیم رکھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایتھنز یونانی عیسائی پیشوا نے ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے خط کے جواب میں لکھا ہے کہ ہم عالمی امن کے لئے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ مشترکہ مذہبی نظریات کے تعامل کیلئے امیدوار ہیں۔

خط کا جواب درج ذیل ہے:

محترم ڈاکٹر اعرافی 

مسیح(ع) کی ولادت سے متعلق آپ کے مبارک خط کا شکریہ ، آپ نے مسلمان معاشرے کی جانب سے عیسائیوں سے محبت کا اس وقت ذکر کیا جب امت کے معدوم ہونے کا خطرہ تھا۔

میں امید کرتا ہوں کہ آج پوری دنیا کے تمام عیسائی مسلمانوں کے ساتھ یکساں رویہ برقرار رکھیں گے جیسا کہ انجیل میں کہا گیا ہے: دوسروں کے ساتھ وہی سلوک کرو جس کی آپ کو دوسروں سے توقع ہے کیونکہ یہ انبیاء علیہم السلام کا قانون ہے۔

اس کے علاوہ ،علی ابن ابی طالب ،ان کے بیٹوں حسن اور حسین علیہم السلام اور عام طور پر شیعوں کی تعلیمات اور طرز تفکر ، کسی بھی دوسرے مسلمان طرز تفکر کے مقابلے میں سنہری اصولوں کے قریب معلوم ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہم مشترکہ سرگرمیوں،مذہبی حل تلاش کرنے اور عالمی بحرانوں جیسے جنگوں ، معاشرتی مسائل ، دوسرے مذاہب کے مقامات مقدسہ کی بےحرمتی اور نفرت کے خاتمے کے لئےمل کر کام کرنے کی جناب عالی کی رضامندی پر پوری طرح کوشش کریں گے، کیوں کہ آرتھوڈوکس عیسائی اور شیعہ مسلمان، دوسرے مذاہب کی نسبت ایک دوسرے سے مشترکہ نقطہ نظر اور افہام و تفہیم رکھتے ہیں۔

براہ کرم! جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر میری تعزیت قبول کریں اور 2021ء میں ایک روشن سال کے منتظر ہوں۔

ایتھنز یونانی عیسائی پیشوا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .